ایک امریکی خاتون صحافی کو وائٹ ہاؤس کی نمائندہ کے طور پر اپنے پہلے ہی دن لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نٹالی ونٹرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی نمائندہ کے طور پر آج ان کا پہلا دن ہے۔نٹالی ونٹرز نے جیسے ہی اپنی تصاویر پوسٹ کیں، اگلے ہی لمحے ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔امریکی صحافی کو ان کے لباس اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ اچھا لباس نہیں پہن سکتی، یہ ہائی اسکول نہیں ہے۔
بعد ازاں نیٹلی ونٹرز نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معاف کیجئے گا؟ چند پاگل نفرت کرنے والوں نے کہا کہ انہیں میرا سویٹر پسند نہیں آیا اور یہ کہانی بن گئی؟ اور تم نے مجھ سے جواب کے لیے کچھ نہیں پوچھا۔
لاس اینجلس میں تین ہفتوں بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا
قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، عمر ایوب
میئر لندن صادق خان کا 1کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
ماضی کی قیادت کے برعکس مظاہروں کے دوران اداروں سے بات نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کے جنید اکبراعلان کردیا
اے ٹی سی نے بشریٰ بی بی کو 31 احتجاجی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
قلات میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 18 اہلکار شہید
عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
فیصل آباد میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خواتین وارڈنز تعینات
یو اے ای میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا، دبئی میں ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا