اے ٹی سی نے بشریٰ بی بی کو 31 احتجاجی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق 31 مقدمات کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قائم خصوصی عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ تاہم بشریٰ بی بی کو کارروائی کے دوران عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ انہیں تمام 31 مقدمات کی تفتیش میں شامل کیا جائے اور سماعت سے غیر حاضری کی وجہ سے ان کی عبوری ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں