شدیددھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات سے بند کردی گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم ٹو کولاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، موٹروے ایم تھری فیض پور سے سراندی تک بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث بند ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری کو دھند کے باعث فیض پور سے سراندی تک بند کر دیا گیا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث بند ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز عوام کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کی گئی ہیں، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے سڑک استعمال کرنے والے دھند میں لین کے نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں