چین کا WTO میں امریکا کی شکایت درج کرانے کا اعلان

چین نے امریکہ کی جانب سے محصولات کے نفاذ کی وجہ سے عالمی تجارتی تنظیم میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں، چینی وزارت تجارت نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے دفاع کے لیے جوابی اقدامات کرے گی۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔چین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرائے گا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹیرف تعمیری نہیں تھا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے محصولات عائد کیے تھے۔دھمکیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر محصولات عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں