وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔شہباز شریف قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں