فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بارپاکستانی پلیئر کی شمولیت

فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی کھلاڑی کی شرکت یقینی ہوگئی۔پاکستانی فٹبالر حارث زیب نے نیوزی لینڈ کے کلب “آکلینڈ سٹی” سے معاہدہ کر لیا ہے۔آکلینڈ سٹی اس سال کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئرز اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے ہوگا۔حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔23 سالہ حارث زیب کو 2023 میں چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بلایا گیا ہے، حارث زیب انجری کے باعث ماریشس میں ہونے والا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔23 سالہ حارث زیب کو 2023 میں چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بلایا گیا ہے، حارث زیب انجری کے باعث ماریشس میں ہونے والا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔نوجوان فٹبالر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی دستیابی سے پہلے ہی غلط کرچکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں