وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان بصیرت، ایمان اور فیاض انسان تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کریم آغا خان کی لازوال میراث آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن رہے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات مستحق طبقات کے لیے امید اور ترقی کا باعث ہیں، انہوں نے اپنی زندگی دنیا بھر کے مختلف طبقات کی بہتری کے لیے وقف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے غربت کے خاتمے، صحت عامہ اور صنفی مساوات کے لیے انتھک محنت کی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آغا خان نے صحت کی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بہت کام کیا۔واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے، ان کی عمر 88 سال۔اسماعیلی برادری کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق کریم آغا خان کا انتقال 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت میں لزبن میں ہوا۔پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔ مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کے 49 نمبر امام۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان کے انتقال کے وقت اہلخانہ کے پاس موجود تھے، پرنس کریم آغا خان جانشین کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق عمل کرنا۔
پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
جموں کشمیر تحریک حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیراعظم کو یادداشت پیش کردی
ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد قدومی
سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب
امریکی صدر نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا
اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف کا حیران کن بیان سامنےآگیا
لندن: ہائبرڈ ورکنگ کا تنازع، پولیس کے 300 ارکان کا ہڑتال کا اعلان
آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع