سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔ سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں مملکت کا مؤقف مستحکم اور غیر متزلزل ہے اور کسی بھی صورت میں اس کی کوئی اور تشریح کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی کھلے اور دوٹوک انداز میں اس موقف کی تصدیق کی ہے۔. بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو خط، کیا جواب آیا؟ سعودی عرب نے امریکی صدر کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے ایسی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
جموں کشمیر تحریک حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیراعظم کو یادداشت پیش کردی
ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد قدومی
سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب
امریکی صدر نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا
اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف کا حیران کن بیان سامنےآگیا
لندن: ہائبرڈ ورکنگ کا تنازع، پولیس کے 300 ارکان کا ہڑتال کا اعلان
آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع