فخرعالم کے گھرڈکیتی میں چوکیداراوردیگرملازم ملوث نکلے

معروف گلوکار اور ٹی وی میزبان فخر عالم کے گھر ڈکیتی میں گھر کا چوکیدار، کنٹریکٹ ملازم اور دیگر 4 افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف گلوکار اور ٹی وی میزبان فخر عالم کے گھر پر ڈکیتی کا جائے وقوعہ چھوڑ دیا گیا، واقعے میں گھر کے چوکیدار، کنٹریکٹ ملازم اور دیگر 4 افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد درخشاں پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔. چوکیدار محمد لطیف، کنٹریکٹ ملازم اور الیکٹریشن محمد ضیاء کو مدعی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق گھریلو ملازمین نے دیگر 4 ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر واردات کی، ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، کلائی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی چوری کر لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں