مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری، لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہوگئے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہوگیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہوگئی۔ گزشتہ روز اس کی قیمت 595 روپے فی کلو تھی۔ سرکاری قیمتوں کی فہرست میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 384 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل ریٹ 398 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈے 229 روپے سے بڑھ کر 231 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 372 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 386 روپے فی کلو ہے۔ملتان میں ان کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور انڈووں کی فی درجن قیمت 195 روپے کی سطح پر ہے۔
پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
جموں کشمیر تحریک حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیراعظم کو یادداشت پیش کردی
ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد قدومی
سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب
امریکی صدر نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا
اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف کا حیران کن بیان سامنےآگیا
لندن: ہائبرڈ ورکنگ کا تنازع، پولیس کے 300 ارکان کا ہڑتال کا اعلان
آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع