اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بالآخر ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ ان کی شادی میں ایک مشکل وقت تھا جب ان کا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزر رہا تھا لیکن خاندان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور رہنمائی کی۔فرحان سعید کا کہنا تھا کہ رشتے میں عزت اور احترام ضروری ہے اور یہی چیز ان کے رشتے کو دیرپا بنا۔ اداکار نے کہا کہ شادی میں تمام تر مسائل کے باوجود ہم نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف سرعام کچھ نہیں کہا۔فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور ایک بار پھر سب کچھ بھول کر ایک ساتھ جڑ گئے۔فرحان اور عروہ نے مداحوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساتھی کا احترام کریں اور بات چیت کے ذریعے اپنا مسئلہ حل کریں اور کسی کے سامنے اپنے ساتھی کو برا بھلا کہنے سے گریز کریں کیونکہ پیچھے کی بات کرنا کسی بھی رشتے کو مشکل بنا سکتا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم یہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے اور یہ افواہیں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد دم توڑ گئیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی