تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے، جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کھیلی ہے، ہمیں اندر بلانے کا کہا گیا وقت ختم ہوگیا، صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات ہوئی ہے اور خاندان کے 5 افراد ملے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان صاحبہ نے بتایا کہ بنی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ نہیں سکے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ بانی پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ جیل حکام کا ہمیں گیم کھیلنے سے روکنا بچگانہ فعل ہے، جو وقت ہمیں اندر آنے کا کہا گیا تھا وہ ختم ہو چکا ہے۔ ہم ایک بجے یہاں آئے لیکن ہمیں ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا۔ پی ٹی آئی بانی کی صرف بہنوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ بانیان سڑکیں بلاک کرکے اور جلسہ نہ کرنے سے دباؤ میں آجائیں گے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ نہیں سکے اور وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔آئین و قانون کے مطابق جیل سے باہر نکلنے والے انکو کوئی آسانی سے نہیں کہہ سکتا کہ ان کی بہنوں نے جو بیان دیا ہے اسے واضع کیا ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔ تحریک انصاف کے جنرل صاحب نے کہا کہ بانی اصول کی بات کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہماری فوج نے دہشت گردی کے خلاف سب کو ملکر چلانا بجانا ہے۔ جو ذاتی طور پر مالکان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے اچھی ملاقات ہو رہی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی