وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، پاکستان کی خوشحالی دہشت گردی کے خاتمے سے وابستہ ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ حسن اشرف شہید نے جان دینے سے پہلے 6 جانیں جہنم واصل کیں، دہشت گردی کے خلاف ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ برادر ملک ترکی کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان آئے، ترکی نے ہر فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، ترکی نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دیا، ترکی کے صدر نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ترکی کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ایک گیلپ سروے جاری ہوا، گیلپ سروے میں تاجر برادری کو ایک سال میں پالیسی پر 55 فیصد اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی، انہوں نے اقتصادی اشاریوں کی تعریف کی۔
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی