دبئی: ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئر کنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز تیار

دبئی میں موٹر سائیکل ڈیلیوری کرنے والوں کے آرام کے لیے ایئر کنڈیشنڈ علاقے تیار کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ریسٹنگ ایریاز پراجیکٹ مکمل کر لیا، ڈیلیوری موٹر سائیکل سواروں کے لیے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024 تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کیے تھے لیکن اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز مکمل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں