پشاور: (انمول نیوز) جے یو آئی کے نامزد امیدوار اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اورسمدھی حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت نئے گورنر کے پی کے کی تقرری کی منظوری دی۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو جے یو آئی کے نامزد امیدوار حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا گورنر بنانے کی سمری ارسال کی تھی۔
طویل سیاسی کشمکش کے بعد وفاقی حکومت نے بدھ کو جے یو آئی کے نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر غلام علی کی خیبرپختونخوا کے گورنر کے عہدے پر تقرری کے لیے سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی۔
غلام علی پشاور کے ضلعی ناظم بھی رہ چکے ہیں اور اب ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔