388

مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے نے بھارتی کرنسی نوٹوں سے اپنے پر دادا کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کردیا

مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے نے بھارتی کرنسی نوٹوں سے اپنے پر دادا کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں موہن داس کرم چند گاندھی المعروف مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا ہے کہ اگر بھارتی کرنسی نوٹوں سے گاندھی کی تصویر ہٹا دی جائے تو وہ حکومت کے شکر گزار ہوں گے۔

تشار گاندھی نے گجرات کے ضلع وڈودرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں پر صرف گاندھی جی کی تصویر ہے نہ کہ موہن داس کرم چند گاندھی یا ان کی روح اور نہ ہی اس کے ذریعے ان کے نظریے کی کوئی نمائندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’موہن داس کرم چند گاندھی ایک نظریہ تھے، اس نظریے کو لازوال رہنا چاہیے، ہمیں کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں