قصور کے علاقے کھارا چوک کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جس میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا۔حادثے کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جو گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے اور گاڑی کھارا چوک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔
ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا :نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین برطرف، اعلامیہ جاری
کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئر مین کو فارغ کر دیا
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹر گوہر
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج