خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن (کے پی پی ایس سی) کے امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے ​​بڑھا کر 35 سال کر دی گئی ہے۔اعلان کے مطابق اگلے 2 سالوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کے مواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں