اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیاں سمیٹنے والے اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔احمد علی اکبر ایک بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جو کافی سنجیدہ ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں۔حال ہی میں اداکار کی سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر اور وکیل ماہم بتول کے ساتھ شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی اب نہ صرف تصدیق ہوگئی ہے بلکہ شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔شادی کی تصاویر احمد علی اکبر نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ‘میرا دل میری زندگی، میرا امن میرا گھر’۔اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں