سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے اداکار کا نام بتا دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے خود اس اداکار کا نام بتا دیا جو ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل کئی اداکاروں کے ناموں کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ میں نے جو سنا ہے وہ یہ ہے کہ راجکمار راؤ میرا کردار ادا کریں گے لیکن تاریخ کے مسائل ہیں اس لیے فلم کو ریلیز ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی، محمد اظہر الدین اور کپل دیو کی زندگی پر فلمیں بن چکی ہیں۔ایم ایس دھونی کا کردار آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ادا کیا تھا جبکہ کپل دیو کا کردار اداکار رنویر سنگھ نے ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر سورو گنگولی 113 ٹیسٹ اور 311 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں