چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 315 رنز بنائے۔دوسری وکٹ پر ریان رکی لٹن نے ٹمبابووما کے ساتھ 129 رنز جوڑے، 157 کے اسکور پر تمبابووما 58 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔تیسری وکٹ کی اننگز کے سنچری بنانے والے ریان رکی لٹن کے گرنے سے، جو 103 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ٹیم کا اسکور 201 تک پہنچا۔جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 248 رنز پر ڈاسن کے ہاتھوں گری جو 52 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیو ملر تھے، وہ 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اننگز کی چھٹی اور آخری وکٹ 299 کے مجموعی اسکور پر گری، مارکو جانسن رنز بنا کر میدان چھوڑ کر آؤٹ ہوئے۔ایڈنرم 52 اور ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم مارک اسکور 315 رنز تک پہنچ گیا۔افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 2، عظمت اللّٰہ عمر زئی، نور احمد اور فضل حق فاروقی نے 1،1 کھلاڑی کو پولین بھیجا۔ایونٹ کے ابتدائی 2 میچز میں نیوزی نے پاکستان اور بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا۔
ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا :نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین برطرف، اعلامیہ جاری
کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئر مین کو فارغ کر دیا
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹر گوہر
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج