پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرامن ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست ڈپٹی کمشنر کو دی گئی ہے، لیکن درخواست کا جواب نہیں دیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں