شیخ رشید صدر زرداری کیخلاف قتل سازش کیس میں بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے قتل کی سازش کے مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔ وہ اپنے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کو کیس سے بری کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے مقدمے میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے کہ شیخ رشید کے خلاف 2023 میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں سازش اور عوامی اشتعال انگیزی کی دفعات لگائی گئی تھیں۔گزشتہ روز وکلا نے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں