اسلام آباد (انمول نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، “اگر ہم مثبت پہلو دیکھیں تو لڑکوں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ ہمیں معلوم ہے کہ آسٹریلیا آسان ٹیم نہیں ہے؛ اگر ہم انہیں مواقع دیں گے تو وہ فائدہ اٹھائیں گے۔ لیکن تمام کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی دکھائی۔انہوں نے مزید کہامیں خود کو ہمیشہ حالات کے مطابق تیار کرتا ہوں اور وہی حکمت عملی اپناتا ہوں جو میچ کے تقاضے کے مطابق ہو۔کپتان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ میں بہترین جذبے کے ساتھ کھیلنے پر سراہا اور مستقبل کے میچز میں مزید بہتری کا عزم ظاہر کیا۔
محمد رضوان نے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا شکست کی وجہ بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میچ میں ہمارے بولرز نے عمدہ بولنگ کی مگر جب کیچز ڈراپ ہوں تو جیت مشکل ہوجاتی ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ جانتے تھے پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار نہیں، عثمان خان اور عرفان خان نے اچھی بیٹنگ کی۔
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
روپے کی بے قدری جاری، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے: آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف کے بیانات کو مسترد کر دیا
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا: ترجمان امریکی قومی سلامتی
موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: محمد اورنگزیب
2024 میں کتنے بیرون ملک ملازمت کیلئے چلے گئے ؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے
چند گھنٹوں کا مارشل لا مہنگا پڑ گیا، جنوبی کوریا کے صدر گرفتار