موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند ،وجہ کیا بنی ؟جانیں

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند اور سموگ کے باعث لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم ٹو کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ M11 لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹروے M3 لاہور سے درخانہ اور موٹروے M4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند ہے۔مانگا منڈی اور پتوکی کے ساتھ ساتھ رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند کے موسم میں سفر کے بہترین اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں