اسلام آباد پولیس نے صوبائی پولیس حکام سے مدد مانگ لی،پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس سخت اقدامات کر رہی ہے۔،اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی، پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی بھی دارالحکومت میں ڈیوٹی کریں گے پنجاب پولیس کے 2 ڈی آئی جیز، 10 ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کریں گے۔ رینجرز کے 4 ہزار اور ایف سی کے 5 ہزار اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ،رینجرز اہلکار انسداد فسادات کٹس کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔ اسلام آباد کے داخلی راستے اور سری نگر ہائی وے فیض آباد۔ لیکن کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔ 26 نمبر چونگی اور کھنہ پل پر بھی کنٹینرز پہنچائے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی نے 24 نومبر کو دارالحکومت میں احتجاج کی حتمی کال دے رکھی ہے۔پارٹی رہنما اور کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل اور 2 ہزار آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ 2500 بندوقوں کے ساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں منگوائی جائیں گی۔ پولیس نے 5 ہزار اینٹی رائٹس کٹس بھی منگوائی ہیں۔ رینجرز، ایف سی، پنجاب اور سندھ سمیت 22 ہزار جوان اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔۔ سامان کی خریداری اور نفری بلانے کی سفارشات پر مبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جو کچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنے ہوگا، وزیراعلی کےپی
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
روپے کی بے قدری جاری، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے: آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف کے بیانات کو مسترد کر دیا
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے