عمران خان کو ایک اور دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار،کھلاڑیو ں کے لئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا، سابق وزیراعظم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب کہ انہیں آج جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد اب راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کر لیا ہے۔نیوٹاؤن میں درج مقدمہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق عمران خان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں آتشزدگی، پتھراؤ، پولیس کے خلاف مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7ATA، 21-I ATA اور 353, 186, 285,286,148, 149, 427, 109, 188 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں