انا لله و انا الیه راجعون سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر انتقال کر گئے

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر محمد نذیر جونیئر انتقال کر گئے، ان کے بیٹے نعمان نذیر نے انتقال کی تصدیق کر دی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے۔ متوفی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر پاکستان کے لیے کھیلے۔ 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے کھیلے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں