امریکی ویب سائٹ نے اسرائیل پر غزہ میں سنائپر ڈرون استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس نے غزہ میں ایسے درجنوں واقعات کی تفصیلات جمع کی ہیں۔ یہ اسرائیلی ڈرون کیمرے اور ریموٹ کنٹرول رائفلز سے لیس ہیں۔ غزہ کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کر دیے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق چھوٹے ڈرون غزہ میں سنائپرز کی طرح اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان ڈرونز نے غزہ میں کئی شہری مارے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 43 ہزار 985 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 14 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 558 لبنانی شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
0