پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل فرینڈ بنانے کے لیے مقابلہ کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جاوید شیخ، شاہد اور میرے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں ہمیشہ میں ہی جیتتا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاوید شیخ اور شاہد مجھ سے ہارتے تھے کیونکہ انہوں نے شادی کر لی تھی جبکہ میں شادی پر یقین نہیں رکھتا۔ فلمساز نے کہا کہ میں انگریزوں جیسی لڑکیوں سے دوستی کرتا تھا لیکن میں نے کسی سے شادی نہیں کی کیونکہ مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی۔
0