بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے حال ہی میں اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے ویرات سے جڑی تقریباً 10 سال پرانی کہانی سنائی۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں جب میں بھارتی ٹیم کا کوچ تھا تو انوشکا اور ویرات ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، ویرات میرے پاس آئے اور کہا کہ کیا ٹور پر صرف بیویاں لانے کی اجازت ہے؟ گرل فرینڈ ساتھ نہیں آ سکتی؟’روی شاستری نے کہا کہ ‘میں نے اجازت دی، کوہلی نے کہا کہ بورڈ اجازت نہیں دے رہا، جس پر میں نے فون کیا اور اجازت لی تو انوشکا اس ٹور میں ہمارے ساتھ تھیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کوہلی نے 160 رنز بنائے، جس کے بعد وہی ہوا، ویرات نے اسٹینڈ میں بیٹھی انوشکا کو فلائنگ کس دیا، جو اب زیادہ تر میچوں میں ہوتا ہے’۔سابق ہیڈ کوچ نے کہا، “انوشکا ہمیشہ سے ویرات کی سب سے بڑی حمایتی رہی ہیں۔
0