ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیاء کپ: پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان ضوفشاں ایاز اور نائب کپتان کومل خان کو مقرر کیا گیا ہے۔6 ملکی ٹورنامنٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان گروپ اے میں اپنا پہلا میچ 15 دسمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں