دورۂ جنوبی افریقا، وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈز کا اعلان زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد متوقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے سامنے فخر۔ زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جب کہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر بلے بازوں اور باؤلرز کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ ہوگا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوگی جب کہ وائٹ بال فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں