فیصلہ کن ون ڈے: زمبابوے کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 58 رنز پر گرگئی

تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بلاوایو میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بولنگ کرے گی۔ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان ٹیلنٹ کو موقع دے رہے ہیں، تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد کرسکیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔زمبابوین کپتان نے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں