ایل پی جی مزید مہنگی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کر دی۔ اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے، دسمبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلوگرام ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں