کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 104 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل اور جو روٹ 50 اور 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بین ڈکٹ نے 27 اور زیک کراؤلی نے 1 رن بنایا۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر برینڈن کارس کو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 348 اور 254 رنز بنائے تھے جب کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 499 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں