آئینی عدالت کا قیام، خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ اگر ہم 26ویں آئینی ترامیم کو نہیں مانیں گے تو آئینی عدالتوں کے قیام کے فیصلے کو کیسے تسلیم کریں گے۔ اس لیے خیبرپختونخوا حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کی قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے وزیر قانون آفتاب عالم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہے تو ہم اسے کیسے تسلیم کریں گے۔ آئینی عدالتوں کے قیام کی قرارداد اسمبلی میں پیش نہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر قانون کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا ایوان مکمل نہیں ہوا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا اور سینیٹ کے انتخابات بھی نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں