حج کے لئے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر سے حج کے لیے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے، رات تک حج درخواستوں میں اضافے کا امکان ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ کل 3 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، باقاعدہ حج سکیم کے تحت اقساط میں اخراجات کی وصولی کے باعث ماضی کی نسبت زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ .ترجمان کے مطابق درخواستیں مکمل ہونے کے بعد حج فلائٹ شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، فلائٹ شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں