سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر لے کر جائیں گے۔ نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے 12 کارکن مارے گئے تھے تاہم حکومت پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ یہ دعویٰ پیر کی شب عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ایک پوسٹ میں کیا گیا ہے۔کہ جاں بحق ہونے والوں کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر لے کر جائیں گے۔ اس مراسلے میں سپریم کورٹ سے “تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار عدالتی کمیشن تشکیل دینے” اور مبینہ قتل میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مراسلہ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ‘اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے اور تمام اسپتالوں اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ کیا جائے تاکہ شواہد ضائع نہ ہوں۔،اس مراسلے میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں قرارداد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکنوں کو اگلے مرحلے کی تیاری کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: حماس
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جو کچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنے ہوگا، وزیراعلی کےپی
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری