میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں نتائج کا بھی ذکر ہے، میٹرک کے نتائج 15 جولائی کو اور انٹر کے نتائج 15 اگست کو آئیں گے۔اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا جب کہ کالجوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 سے شروع ہوگا، بعد ازاں موسم سرما اور گرمیوں کی چھٹیوں کا پرانا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ بحال کیا جائے گا. موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور سردیوں کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں