بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو شوٹنگ سیٹ پر دھمکیاں دینے والا گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص اس ہفتے سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر زبردستی داخل ہوا تھا، جس کے بعد جب اس کا اداکار سے سامنا ہوا تو اس نے پوچھا کہ کیا میں بشنوئی کو فون کروں؟ بعد ازاں پولیس نے واضح کیا کہ اس سے قبل بھی پولیس سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور تاوان مانگنے والے افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔حال ہی میں، ایک نغمہ نگار کو اداکار کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شخص کے بارے میں مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نغمہ نگار ہے جس پر گینگسٹر کے نام پر اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے لینے کا الزام ہے۔ دوسری جانب بھارت کا بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں دے چکا ہے۔جبکہ سلمان کے قریبی دوست اور سیاستدان بابا صدیقی کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے قتل کر دیا تھا۔
0