وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، چکن اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے۔ ہاں مڈل مین کے کردار کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ اہم کیبور ریٹ ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھنا ہوگا، 6 سال میں 6 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کو۔ 2.2 بلین ڈالر کا منافع بھیجا گیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد کا سروے حوصلہ افزا ہے، 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے، حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے کہا گیا ہے۔ برآمدات بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا، معیشت کو مضبوط بنانے میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نجی شعبے کے اداروں کے مسائل حل کریں گے۔
0