ایم ڈی کیٹ: ٹیسٹ سینٹر کے مراکز پر دفعہ 144 نافذ

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے ایم ڈی سی اے ٹی کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈاکٹر آصف شیخ نے کہا کہ ٹیسٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، کمشنرز کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرز پر رینجرز اور پولیس موجود ہوں گے، وہ خود کراچی کے دونوں امتحانی مراکز پر موجود ہوں گے۔ آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر۔ بتایا جاتا ہے کہ جامعہ کراچی کے اسٹاف ٹاؤن گیٹڈاکٹر آصف شیخ نے کہا کہ امتحانی پرچے میری نگرانی میں تیار کیے گئے ہیں، پیپرز کے سیل بند بنڈل جامعہ این ای ڈی میں صبح ساڑھے 8 بجے صحافیوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے جب کہ امیدواروں کی آمد کا آغاز صبح 8:30 بجے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میں کل 38683 امیدوار حصہ لیں گے جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کے 6400، کراچی یونیورسٹی کے 6449، حیدرآباد میں 6404، جامشورو میں 6254، نواب شاہ میں 2786، لاڑکانہ میں 4802 اور سکھر کے 5586 امیدوار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں