0

برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، وارننگ جاری

برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ اس کے علاوہ طوفانی ہواؤں کے باعث درخت گرنے کے واقعات بھی پیش آئےجس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث مختلف ایئرپورٹس سے پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ ریلوے کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور کئی شہروں میں فٹبال میچز بھی منسوخ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی اور جنوبی… ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں تقریباً 55,000 گھر بجلی کے بغیر رہ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں حکام نے گھر میں رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں