سرکاری حج سکیم، درخواستوں کی وصولی منگل تک جاری رہے گی

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم میں داخلے کے آخری دو روز پیر اور منگل کو نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عازمین کے رشتہ دار حج گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں 2 لاکھ روپے سے داخلہ لیا جا سکتا ہے، اضافی سہولیات کے ساتھ 4 لاکھ روپے کی دوسری قسط قرعہ اندازی کے 10 دن میں وصول کی جائے گی۔بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانی ہوگی۔ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی خود یا اپنے پیاروں کو حج کے لیے اسپانسر کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں