0

ماہرہ خان نے فردوس جمال کے خود سے متعلق متنازع بیان پر کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی تجربہ کار سینئر فنکار فردوس جمال کے متنازع بیان پر منہ کھول دیا۔ واضح رہے کہ سینئر اداکار فردوس جمال ماضی میں مختلف انٹرویوز میں اداکارہ ماہرہ خان کی عمر… اور اپنی اداکاری کے بارے میں منفی تبصرے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک نجی ٹی وی نے بھی ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اداکارہ اب تک اس پر خاموش ہیں۔انہوں نے کراچی میں آرٹس کونسل اور جیو کے زیر اہتمام 4 روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس ادبی میلے میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ان سے ریپڈ فائر سوالات پوچھے۔ اس بارے میں جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا تو وہ پہلے تو خاموش رہیں اور بولیں، وسیم بادامی نے ایک لمحے کے بعد وہی سوال دہرایا تو ماہرہ خان ہنس پڑیں اور صرف اتنا کہا کہ وہ ایک تجربہ کار اداکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں