فیض حمید کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا

راولپنڈی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ چارج شیٹ دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاست کی سلامتی اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو بے جا نقصان پہنچانا شامل ہیں۔ 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعاتلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران ملک میں افراتفری اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے ملوث ہونے کے حوالے سے الگ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 9 مئی سے متعلق کئی واقعات میں تحقیقات بھی شامل ہیں۔ ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کے ملوث ہونے اور ملی بھگت کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں