وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی ٹارگٹڈ مہم ہے، سوشل میڈیا پر صحافیوں پر حملہ کرنے والے ایک فرد کو بھی نہیں بخشا جائے گا، ایک گروپ بنایا گیا ہے۔جو لوگوں کے گھروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تفصیلات اور ان کے پتے شیئر کرکے صحافیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مذموم مہم کا مقصد صحافیوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی ہےصحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ اب ان عناصر کے خلاف کیا فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، ان عناصر کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لایا جائے گا، ہمیں تحریک انصاف کا ایجنڈا معلوم ہے، وہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں، تحریک انصاف انتشار چاہتی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ وہ ڈی چوک سے کیوں بھاگے، وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ آپ زمین پر مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، ڈی چوک سے کیوں بھاگے اس کا جواب ان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تقسیم اور اختلافات کا شکار ہے، کے پی میں اس کے ارکان نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال درست نہیں۔
اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: حماس
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جو کچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنے ہوگا، وزیراعلی کےپی
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری