فیض حمید کیخلاف کارروائی پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے اگلے مرحلے کے آغاز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ اس اقدام سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت ملے گی اور اس تاثر کو زائل کیا جائے گا کہ اقتدار احتساب سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی تھی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں