کوٹ ادو ؛ مسافر وین کی ٹرالی سے ٹکر،4 افراد جاں بحق، 12شدید زخمی

کوٹ ادو میں مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا کر دکان پر جا گری، حادثے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ شدید زخمی ہوگئے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو کوٹ ادو اور سنانواں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں